چین میں ہالی وڈ کی فلم ”ٹرانسفارمر“کاریکارڈ بزنس

اتوار 22 جولائی 2007 12:43

چین (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین22 جولائی2007) ہالی وڈ کی نئی فلم ”ٹرانسفارمر “نے نہ صرف بزنس کے لحاظ سے چین میں غیر ملکی فلموں کے تمام سابق ریکارڈز توڑ دیئے بلکہ اس فلم میں دکھائے گئے روبوٹس کی شکل کے کھلونوں کی فروخت میں بے حد اضافہ کے ساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی 80گنا تک اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صرف دو دن میں اس فلم کے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی مالیت 22کروڑ 40لاکھ یوان تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق فلم میں دکھائے گئے روبوٹس کی شکل کے کھلونے خریدنے والے چینی شہریوں کی اکثریت کی عمریں 25اور 40سال کے درمیان تھیں ۔

وقت اشاعت : 22/07/2007 - 12:43:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :