عاطف اسلم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

جمعرات 12 اکتوبر 2023 21:45

عاطف اسلم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2023ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنے ایک ننھے مداح کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے ننھے مداح سے اس کا پسندیدہ گانا گنگنا کر سنانے کو کہا تو اس بچے نے اللہ کے ننانوے نام پڑھنا شروع کر دیئے جیسے ہی بچہ بیچ میں نام بھولا تو گلوکار نے اس کے ساتھ مل کر اللہ کے نام پڑھنا شروع کر دیئے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم اور ان کے ننھے مداح کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد سے عاطف اسلم کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 12/10/2023 - 21:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :