شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘کیلئے برج خلیفہ پرڈرون شوکا انعقاد

بدھ 20 دسمبر 2023 20:37

شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘کیلئے برج خلیفہ پرڈرون شوکا انعقاد
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کے برج خلیفہ پر چرچے،شاہ رخ خان فلم کی پرموشن کیلئے ٹیم کیساتھ دبئی پہنچے، جہاں انہوں نے برج خلیفہ لیک میں کشتی پر رومانوی انداز سے انٹری دی، ڈرون شو کے شاندار اہتمام سے برج خلیفہ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار نے فلم کے گانے ’’لٹ پٹ گیا‘‘ اور ’’اوماہی‘‘ پرڈانس بھی کیا، ان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے،سپراسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد امڈ آئے،شارخ خان کی نئی فلم ڈنکی 21 دسمبرکو سینما میں دیکھی جا سکے گی۔

وقت اشاعت : 20/12/2023 - 20:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :