والدین کے حکم پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا، عاطف اسلم

پیر 12 فروری 2024 12:58

والدین کے حکم پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا، عاطف اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدین کے اصرار پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا تھا۔ ایک تازہ پوڈکاسٹ میں گلوکار نے اپنے شاندار میوزک کیریئر کے ساتھ ساتھ ماضی کے مختلف دلچسپ واقعات کو بھی شیئر کیا ہے۔عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اور مستقبل میں ایک فاسٹ بولر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اس پر راضی نہیں تھے۔

(جاری ہے)

گلوکار کے مطابق ان کے والدین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اور اس زمانے میں ایسا ہی تھا لیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میوزک ان کی زندگی اور سب کچھ ہے اور وہ جس دن میوزک نہ سنیں وہ اچھا نہیں گزرتا اور اگر وہ کچھ نہ گائیں تو انہیں گھٹن محسوس ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے آئیکونک گلوکار سات برس بعد ایک گانے کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کررہے ہیں اور انڈین انڈسٹری میں بھی ان کے مداحوں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 12:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :