بالی ووڈ میں آنے سے پہلے میرے والد گینگسٹر تھے، اجے دیوگن کا انکشاف

پیر 12 فروری 2024 21:58

بالی ووڈ میں آنے سے پہلے میرے والد گینگسٹر تھے، اجے دیوگن کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) بھارتی اداکار اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے گینگسٹر تھے۔بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے والد 13سال کی عمر میں گھر چھوڑ کرممبئی آگئے تھے وہ بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرکے ممبئی پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ والد نے ابتدائی دور میں بہت مشکلات کا سامنا کیا، وہ ممبئی میں ایک گینگ کا حصہ بھی بننے اور انہیں جیل بھی ہوئی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے سینئر ایکشن ڈائرکٹر نے والد ویرو دیوگن کو گلی میں لڑتے دیکھا اور ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر انہیں یہ کہہ کر اپنے دفتر بلایا کہ تو لڑتا اچھا ہے۔بالی ووڈ میں انٹری نے والد کی زندگی بدل دی اور انہوں نے بطور ایکشن ڈائریکٹر 200 فلموں میں فرائض انجام دئیے۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 21:58:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :