میں نہیں چاہتا بیٹا شوبز کا حصہ بنے کیونکہ یہ انڈسٹری اچھی نہیں ہی:یاسرحسین

ہفتہ 17 فروری 2024 19:10

میں نہیں چاہتا بیٹا شوبز کا حصہ بنے کیونکہ یہ انڈسٹری اچھی نہیں ہی:یاسرحسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2024ء) پاکستان اداکاراور ہدایت کار یاسر حسین نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے کیونکہ یہ انڈسٹری اچھی نہیں ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہواجس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کھل کے گفتگو کی۔

یاسر حسین نے کہاکہ ہماری انڈسٹری اچھی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئے، اگر وہ آجائے تو ایک الگ بات ہے میں اسے کسی بھی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن میرا دل نہیں ہے کہ وہ اداکار بنے۔انہوں نے کہا کہ اداکار کا کام اداکاری کرنا ہوتا ہے اچھی اداکاری کرنا اپنے ہنر کو منوانا لیکن ہمارے یہاں کیا ہو رہا ہی انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹی وی میں برا کام ہورہا ہے، فنکاروں کو برے کام کی ہی پیشکش کی جارہی ہے،اگر ہمارے سپر ہٹ ڈراموں کا جائزہ لیں تو وہ کوئی اچھے ڈرامے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے کہاکہ پاکستان میں سب کے پاس نیٹ فلکس نہیں ہے اس لیے وہ یہ ڈرامے دیکھ رہے ہیں جبکہ بھارت کے پاس اپنے اچھے ڈرامے نہیں ہیں اس لیے وہ ہمارے ڈرامے دیکھنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کوریا اور ایران کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ہم زبان مختلف ہونے کے باوجود ان کے ڈرامے شوق سے دیکھ سکتے ہیں لیکن جن ممالک میں اچھے ڈرامے بن رہے ہیں وہ ہمارے ڈرامے نہیں دیکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2024 - 19:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :