لاہور، مستنصرحسین تارڑکی سالگرہ یکم مارچ کو منائی جائے گی

منگل 27 فروری 2024 14:50

لاہور، مستنصرحسین تارڑکی سالگرہ یکم مارچ کو منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) ادیب وسفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ کی سالگرہ یکم مارچ کو منائی جائے گی۔مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ1939کو لاہور میں پیدا ہوئے جن کی درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف ہیں۔

(جاری ہے)

مستنصر حسین تارڑ کی کالم نگاری کے متعدد مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔مستنصر حسین تارڑ کو ادبی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی،بہترین ناول نگاری پر وزیر اعظم ادبی ایوارڈاوردوحہ قطر میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2024 - 14:50:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :