انڈیا کی پروپیگنڈا فلم آرٹیکل 370 پر عرب ممالک میں پابندی لگ گئی

منگل 27 فروری 2024 19:22

انڈیا کی پروپیگنڈا فلم آرٹیکل 370 پر عرب ممالک میں پابندی لگ گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی نئی پروپیگنڈا فلم آرٹیکل 370 پر عرب ممالک میں پابندی لگادی گئی۔ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کے بعد یہ دوسری فلم ہے جسے رواں برس عرب ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 370 ایک سیاسی تھرلر ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار بھارتی اداکارہ یامی گوئم کررہی ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ادیتیہ سوہاس نے ہدایت کاری دی ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2024 - 19:22:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :