اسکول کے دوران کئی سالوں تک جنسی استحصال کا نشانہ بنتا رہا: عدیل ہاشمی کا انکشاف

منگل 5 مارچ 2024 13:26

اسکول کے دوران کئی سالوں تک جنسی استحصال کا نشانہ بنتا رہا: عدیل ہاشمی کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔اداکار عدیل ہاشمی نے حال ہی میں ماہر بیوٹیشن مسرت مصباح کیڈیجیٹل انٹرویو میں شرکت کی جس دوران میزبان مسرت مصباح نے ان سوال کیا کہ آپ کو اپنے بچپن کا کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جس کے حوالے سے آپ سمجھتے ہوں کہ یہ آ پ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اس کے جواب میں اداکار عدیل ہاشمی نے بتایا کہ ’میرے ماضی میں اتنے دلخراش واقعات ہیں کہ کیا بتاؤں، چہرے پر سجی یہ مسکراہٹ بناوٹی ہے نہ جانے کتنے سمندر پار کرکے آرہی ہے‘۔

عدیل ہاشمی نے بتایا کہ ’80 کی دہائی کی بات ہے جب میں پبلک اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا، اس وقت مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیایہ وہ وقت تھا جب جنسی استحصال کے بارے میں لوگ جانتے بھی نہیں تھے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’میری کلاس میں 8 سے 10 ایسے لڑکے تھے جو کئی سال سے فیل ہورہے تھے، ان لڑکوں کا گروپ مجھے تنگ کرتا تھا، وہ بچے ہم سے کئی سال بڑے تھے، وہ مجھے چھوٹا سمجھ کر bully کرتے تھے، اسی دوران مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میں اس وقت اپنے بھائی والد کو بھی نہیں بتاتا تھا مجھے لگتا تھا اگر ٹیچر کو بتاؤں گا تو یہ لوگ مجھے اور تنگ کریں گے‘۔

اداکار نے بتایا کہ ’ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ یہ سلسلہ سالوں تک چلا آرہا تھا، اب بھی اگر مجھ سے کوئی بچپن کا ذکر کرے تو میں کان پکڑ کر سوچتا ہوں کہ اچھا ہوا اللہ کا شکر میرا بچپن ختم ہوگیا، میں اپنے بچن میں واپس بھی نہیں جانا چاہتا‘۔
وقت اشاعت : 05/03/2024 - 13:26:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :