فالج سے صحت یاب ہونیوالے متھن چکرورتی چھٹیوں پر روانہ

بدھ 6 مارچ 2024 20:55

فالج سے صحت یاب ہونیوالے متھن چکرورتی چھٹیوں پر روانہ
ٍنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج سے صحت یاب ہونے کے بعد بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔ متھن چکرورتی کی نئی تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحت یاب نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پوسٹ کی لیکن انہوں نے پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے والد اور اہلیہ کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/03/2024 - 20:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :