ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد واپس لوٹنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ٹیٹو پر تنقید کرنے والے ناقدین کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کو سلام ہے جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف انسٹااسٹوریز اور پوسٹ کے ذریعے عمرے کی روانگی اور ادائیگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ٹیٹوز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر گلوکارہ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں رمضان المبارک کے اس خوبصورت مہینے میں حاصل ہونے والے ان خوبصورت لمحات میرے لیے ناقابل یقین ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان سب کو سلام جو تنقید کر رہے ہیں، مجھے ان ٹیٹوز والے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کو چھونے اور محسوس کرنے کا موقع ملا ہے۔آئمہ بیگ کے مطابق اصل بات یہ ہے کہ کوئی انسان کبھی برا نہیں ہوتا بلکہ کسی شخص کے اعمال مذہبی طور پر ناپسند کئے جاسکتے ہیں لیکن اللہ بہت مہربان ہے، وہ ہمیں 70 مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔انہوں نے دعاگو کی کہ اللہ ہر مسلمان کو اس مقدس مقام پر آنے کی توفیق دے۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 19:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :