اپنے والد کے ورثے کو لے کر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہوں، عباس جٹ

جب تک زندہ ہوں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے کام کرتارہوں گا، فوک گلوکار

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) نامور فوک گلوکار عباس جٹ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں فوک گائیکی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ اپنی شناخت بھی بنائی ہے ،اپنے والد کے ورثے کو لے کر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر پنجابی گلوکار بھی پنجابی زبان کو فروغ دینے کیلئے گرانقدر خدما ت انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گلوکاری کا فن وراثت میں میرے حصے میں آیا ،میرے والد محترم عاشق جٹ نے اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پوری دنیا میں انہیں عزت و مقام دیا جا تا تھا اور اب ان کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد گلوکاری کا علم میں نے تھام لیا ہے اور پاکستان کے گائو ں ، گائوں کے ساتھ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہر جگہ پر مجھے پذیرائی حاصل ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ جب تک زندہ ہوں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے کام کرتارہوں گا ۔
وقت اشاعت : 30/03/2024 - 11:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :