عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پرمعذرت کرلی

میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف الفاظ میں مداحوں تک پہنچائوں،اداکار

ہفتہ 6 اپریل 2024 11:49

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پرمعذرت کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین اور مکھیوں کے موازنے سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہاکہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، میرا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

اداکار نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، مذاق میں کہی گئی میری بات کی گہرائی نہیں سمجھی گئی بلکہ وہ بات غلط انداز میں سب کے سامنے پیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ کی وجہ سے اگر کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو میں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف الفاظ میں مداحوں تک پہنچائوں۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 11:49:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :