گلوکارہ میگھاکاٹپوں پرمشتمل عیدکاخصوصی گاناقیدی804 ریلیزکردیاگیا

یہ خصوصی گانا سوشل میڈیاپروائرل ہوچکاہے اوران کے پرستاراسے بے حدپسند کررہے ہیں،میگھا

ہفتہ 6 اپریل 2024 11:49

گلوکارہ میگھاکاٹپوں پرمشتمل عیدکاخصوصی گاناقیدی804 ریلیزکردیاگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ میلوڈی کوئین میگھاکاعیدکیلئے خصوصی طورپرٹپوں پرمشتمل ویڈیوگیت’’ 'قیدی804‘‘ ریلیزکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی گیت کوگذشتہ روزمیگھاکے آفیشلا یوٹیوب چینل ودیگرسوشل سائیٹس پرریلیزکیاگیا۔اس گانے کی شاعری باواصغر،میوزک کاشی خان،ڈی اوپی کاشف احسان،کوریوگرافروقاص علی اورزیشان جانو جبکہ اس کی ڈائریکٹراورپروڈیوسر میگھاجی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی پروڈکشن میگھاپروڈکشن آرٹ اینڈ کلچر کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران میگھانے بتایاکہ ان کایہ خصوصی گانا سوشل میڈیاپروائرل ہوچکاہے اوران کے پرستاراسے بے حدپسند کررہے ہیں۔میگھانے کہاکہ اس گانے کے ٹک ٹاک ویڈیوزکی تعدادبھی ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔میگھانے کہاکہ ان کایہ خصوصی گانا اپنے خوبصورت میوزک اورشاعری کی بناء پرمیوزک لوورزکے دلوں میں گھرکرچکاہے اورانشاء اللہ عید پراورعیدکے بعدبھی قیدی 804 کے چرچے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 11:49:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :