پاکستان فلم ٹیکنیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کے لئے ایورنیوسٹوڈیوز میں افطار پارٹی کا اہتمام

منگل 9 اپریل 2024 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان فلم ٹیکنیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کے لئے ایورنیوسٹوڈیوز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فلمی صنعت سے وابستہ ٹیکنیشنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی،فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا،افطار پارٹی میں شریک ہونے والوں میں کامیڈین اظہر رنگیلا،دستگیر،ابرار ہاشمی،نثار،طارق حسن،اسلم پھلروان،عمران،محمد علی جوہر و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افطار پارٹی کو ڈائریکٹر شاہد عزیز،فیصل کھچی اور جمیل پگڑی والا نے آرگنائز کیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/04/2024 - 23:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :