ملائیشیا کی حسینہ سے ’بیوٹی کوئین‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا

پیر 15 اپریل 2024 22:41

ملائیشیا کی حسینہ سے ’بیوٹی کوئین‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ملائیشیا کی حسینہ ویرو نکا تیرینسپ کو چھٹیوں کے دوران ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ویرو نکا تیرینسپ کو گزشتہ برس منعقد ہونے والے مقابلہء حسن میں’بیوٹی کوئین‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔حال ہی میں ملائیشیا کی حسینہ ویرو نکا تیرینسپ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے گئی تھیں جہاں اٴْنہوں نے ڈانس بھی کیا۔

ان کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدصارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس کے بعد ملائیشیا میں مقابلہء حسن کروانے والی کمپنی نے ویرونکا تیرینسپ سے’بیوٹی کوئین‘ کا ٹائٹل واپس لے لیا۔ویرونکا تیرینسپ سے’بیوٹی کوئین‘ کا ٹائٹل واپس لینے پر کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ویرو نکا تیرینسپ کوئی عام شہری ہوتیں تو یہ ڈانس ویڈیو اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنتی۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹائٹل کا واپس لیا جانا آئندہ مقابلوں میں شریک ہونے والی امیدواروں کے لیے بھی پیغام ہے کہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔دوسری جانب، ویرونکا تیرینسپ کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں نے مقابلے میں شرکت بھی اپنی مرضی سے کی تھی اور رضاکارانہ طور پر ٹائٹل واپس کردیا ہے۔ اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ٹائٹل ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کے اصول اور خود پر یقین رکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے اور میں کمپنی کے اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 22:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :