ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا

منگل 23 اپریل 2024 23:12

ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈچ گلوکار، اداکار و ماڈل ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26سالہ نوجوان ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک نے رواں ماہ 19اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونی رولوِنک کی اسلام قبول کرتے ہوئے ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہے۔رولوِنک نے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ یہ میرا ایک خاص دن تھا۔رولوِنگ نے کہا کہ اس لمحے کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئیں اور اسے میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا، جب میں لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی موجودگی میں اسلام قبول کر رہا تھا۔

وقت اشاعت : 23/04/2024 - 23:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :