ہدایتکار سنگیتا بیگم نے اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان کردیا
جمعرات 9 اپریل 2015 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان فلم ایڈسٹری کی ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم نے اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان کردیا جس کا نام ”ہمیشہ مس یو“ تجویز کیا گیا ہے‘فلم کی تمام تر شوٹنگ کراچی میں کی جائیگی‘ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم کی جانب سے واٹر بورڈ آفیسرز کلب میں پاکستان فلم ٹی وی اینڈ جرنلسٹس ایوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزا زمیں منعقد کی گئی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ا نہوں نے کہا کہ کراچی ثقافتی اور صحافتی اعتبار سے بڑا اہم شہر ہے‘ اس موقع پر گلوکارہ رینا عرفان نے خوبصورت نغمات سنا کر محفل کو یاد یادگار بنادیا۔ تقریب میں ٹیلی ویژن کے فنکار عرفان کھوسٹ نواب حسن صدیقی‘ ذکریا پولانی‘ عامر مسعود شیخ‘ رضوان صدیقی‘ محمود احمد خان‘ ڈاکٹر بلند اقبال‘ مظہر خان‘ فلم ساز ملک عزیز اعوان‘ ذکریا پولانی‘ گلوکار ایم افراہیم‘ امجد رانا‘ جمال اکبر‘ فیصل ندیم‘ راشد لطیف‘ عبدالباسط کرنل اطہر گیلانی‘ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر صحافتی و ثقافتی شخصیات اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی‘ نائب صدر جنید رضوی‘ جنرل سیکریٹری پرویز مظہر‘ جوائنٹ سیکریٹری ذیشان صدیقی‘ الطاف عمرانی‘ اشرف میمن‘ لیاقت مغل‘ حفیظ انصاری‘ راشد فاطمی‘ رجب علی‘ محترمہ خورشید حیدر و دیگر بھی شریک ہوئے‘ سنگیتا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے فنکاروں کو زندہ رکھا ہوا ہے جو محفلیں سجاتے ہیں وہ ثقافت کے شعبے میں اہم تصور کی جاتی ہے‘ اداکا عرفان کھوسٹ نے کہا کہ قلم کا علم اٹھانے والے ان لکھاریوں کی تقریب میں شرکت کرکے میں حقیقی خوشی محسوس کررہا ہوں۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Eva Longoria
Aidan Turner
Noor Bukhari
Kristen Bell
Rubina Ashraf
Emily Bett Rickards
Bridget Regan
Ed Sheeran
Jessica Brown Findlay
Christian Slater
Nadia Ali
Saba Faisal
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا