ہالی وڈ کی فلم ”کا سابلا نکا “ملیالم زبان میں بنائی جائے گی

بدھ 22 اگست 2007 12:54

لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 اگست 2007) ہالی وڈ کی مشہور رومانوی فلم ”کاسابلا نکا“اب ہندوستان میں ملیالم زبان میں بنائی جائے گئی جس کا نام ”اڑہام مدرا“ ہو گا۔ اس فلم کے ہدایتکار راجیو کے مطابق یہ فلم اصل فلم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور وہ اس فلم کا پریمیئر کا سابلا نکا میں کرینگے ۔ راجیو کا کہنا ہے کہ بطور ایک طالب علم انہوں نے اس فلم کو بیس مرتبہ دیکھا ہے ۔

اس ملیا لم فلم کا سیاست کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں اور یہ پہلے سے جاری تنازع میں غیر جانبداری کا ثبوت دیتی ہے ۔ اداکار سریش گوپی اس فلم میں ایک ریسٹوران کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی ایک ایسی محبوبہ کی مدد کرنا چاہتا ہے جو ایک تامل علیحدگی پسند ہے ۔ جس کی جدوجہد سری لنکا کی حکومت کے خلاف ہے اور وہ ہندوستان سے فرار ہونا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

1942میں بننے والی کاسابلا نکا ایک ایسے تلخ مزاج بار ملک کی کہانی ہے جو جنگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے مراکشی شہر کا سابلا نکا میں اپنی پرانی محبوبہ کی وجہ سے کھنچا چلا آتا ہے ۔ محبوبہ کا یہ کردار انگراڈبر گمن نے ادا کیا تھا جبکہ 2008ء میں ریلیز ہونیوالی ”اڑہام مدرا“ میں ریلیز ہو گی جس میں اب انگراڈبرگمن کا کردار بالی وڈ اداکارہ مندر بیدی ادا کرینگی ۔ یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے ہدایتکار مائیکل کرٹس کی اس فلم کو امریکہ کی تیسری مشہور ترین فلم قرار دیا تھا ۔
وقت اشاعت : 22/08/2007 - 12:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :