میں اور کترینہ جلد قصہ ماضی بن جائیں گے، رنبیر
بدھ 13 مئی 2015 14:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنیبر کپور نے کہا ہے کہ لوگ جلد ہی اس کی اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میرا اور کترینہ کا تعلق زبان زد عام ہے کیونکہ یہ ایک نئی چیز تھی لیکن جلد ہی لوگوں کی توجہ کسی اور کی طرف ہو جائے گی اور میں اور کترینہ قصہ ماضی بن جائیں گے۔
رنبیر نے اپنی فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلق میں ابہام نہیں رکھتے بلکہ اس بارے شفاف رویہ اپناتے ہیں۔ کترینہ بہت محنتی لڑکی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ اسے کامیابی قسمت سے ملی لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئی اسے ہندی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا اور اب انڈسٹری کیلئے ستارہ بن چکی ہے۔(جاری ہے)
یہ سب آسان نہیں تھا اس میں اس کی محنت کا بڑا عمل دخل ہے۔
رنبیر نے کہا کہ کترینہ کی توانائی نے اس کے کیریئر پر بھی اثرات مرتب کئے۔ اس نے میرے ساتھ اس وقت سٹیج پر پرفارم کیا جب ان کی طرح سٹار نہ تھا اور انہوں نے مجھے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا۔ رنبیر نے کہا کہ میں اس کے سٹار ڈم کی قدر کرتا ہوں ہم دونوں الگ الگ اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں ہم کوئی پیکج نہیں ہیں۔ فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت نروس ہیں کیونکہ ان کی آخری دو فلمیں ناکام رہی تھیں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Brittany Murphy
Eden Sher
Margot Robbie
Maira Khan
Jeremy Renner
Humera Arshad
Sabiha Khanum
Taylor Dooley
Sushant Singh Rajput
Amber Stevens West
Munawar Zarif
Mukesh tiwari
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی