خواہش ہے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے ‘ اداکارہ دعا علی

بدھ 20 مئی 2015 15:11

خواہش ہے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے ‘ اداکارہ دعا علی

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) فلمسٹار دعا علی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں کہ مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آبادیوں نے اسٹیج کو سنبھالا ہوا ہے ،میرا تعلق بھی فیصل آباد سے ہی ہے میں چاہتی ہوں کہ شوبز میں ایسے تمام افراد کو موقع ملے جس میں ٹیلنٹ ہو۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں دعا علی نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ وہاں کسی کی مناپلی نہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا ،پاکستان مخالف بننے والی فلموں کا جواب بھی سفارتکاری کی طرح دینا چاہیے ،آج بھارتی عوام کے دلوں میں نفرت کا بیج بونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پروڈیوسر وں پر لازم ہے کہ وہ پاکستان مخالف فلموں کا جواب دینے اور سینما گھروں کو آباد کرنے کیلئے پاکستانی فلموں کا معیار بہتر بنائیں ۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 15:11:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :