مادھوری دنیا کا پہلا ”آن لائن“ رقص سکول چلائیں گی

اتوار 24 مئی 2015 12:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ خود اچھی ڈانسر تو ہیں ہی لیکن اب وہ آن لائن ڈانس اکیڈمی بھی لے کر آ گئی ہیں۔ رقص کے حوالے سے اپنے جنون کے بارے میں مادھوری نے کہا ایک بار ٹرین میں چھک چھک کی آواز سن کر میں ناچنے لگی تھی اور ماں نے مجھے ڈانٹ کر کہا کہ بیٹھ جا، ایسا لگ رہا ہے جیسے تم پیسوں کے لئے ناچ رہی ہو۔

(جاری ہے)

شاید ڈانس کے حوالے سے اپنے اسی لگاؤ کی وجہ مادھوری امریکہ سے بھارت واپس لوٹ آئیں اور اب ڈانس سکھانے کے لیے آن لائن اکیڈمی چلا رہی ہیں۔ مادھوری کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا پہلا رقص سکول ہے جہاں آن لائن ڈانس سیکھا جا سکتا ہے۔ مادھوری کے مطابق عام رقص سکول میں جب کوئی سٹیپ چھوٹ جاتا ہے تو اسے پکڑنا ذرا مشکل ہوتا ہے، لیکن آن لائن تو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے یو این پی سے کہا کہ کئی لوگ سب کے سامنے رقص کرنے سے شرماتے بھی ہیں ان کے لیے بھی آن لائن سکول زیادہ کام کے ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 12:54:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :