ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر ہے ، پرینتی چوپڑا

منگل 2 جون 2015 15:06

ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر ہے ، پرینتی چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر محسوس کررہی ہوں میں نے اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کے انتخاب کے حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہے زندگی میں تنقید سے کبھی نہیں گھبرائی اور اسی وجہ سے میرا سفر جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگ مجھے بھول جائیں اسی وجہ سے ہر فلم میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے بارے میں کبھی بھی منصوبہ بندی نہیں کی ہے بلکہ صرف اسکرپٹ کے مطابق ہی فلم سائن کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اگراچھے پراجیکٹ ملے تو ٹی وی میں بھی ضرور کام کرونگی انہوں نے کہا کہ مجھے خود مختاری عزیز ہے اور میں نہیں چاہتی کہ پریانکا چوپڑا کے مشوروں پر کام کروں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں یہ چہ میگوئیاں ہیں کہ میں پریانکا کی کزن ہوں اسی سے مجھے شوبز میں کام مل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری میں نئی ضرور ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کم معاوضہ لوں اور اپنا معیار گرادوں ۔ انہوں نے کہا کہ ارجن کپور بہت اچھے انسان ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا انہوں نے کہا کہ میں ہر قسم کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں تاہم ابھی بھی مجھے رومانوی فلمیں ہی آفرز ہو ر ہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 15:06:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :