کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے نئے گیت 'محرم' کی پذیرائی

رواں سال، کوک اسٹوڈیو کی نئی تازگی اور احساس کے ساتھ واپسی ہوئی ہے اور اسکے موجودہ سیزن کے ہر گیت کو لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے

منگل 1 فروری 2022 13:01

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے نئے گیت 'محرم' کی پذیرائی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2022ء) رواں سال، کوک اسٹوڈیو کی نئی تازگی اور احساس کے ساتھ واپسی ہوئی ہے اور اسکے موجودہ سیزن کے ہر گیت کو لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ رواں ہفتے، کوک اسٹوڈیو نے اپنے موجودہ سیزن کا چوتھا گیت 'محرم' متعارف کرایا جس میں ایسی مقامی لوک داستاں کا ذکر ہے جس میں ایک پرندہ چاند کے ابدی سفر کی تلاش میں ہوتا ہے لیکن وہ اپنی جانب متوجہ نہیں ہوتا ۔

اس گیت کے مناظر دیکھنے کے قابل رکھتے ہیں جن میں چاند اور چکور کے درمیان پرانے تعلق کا اظہار ہوتا ہے۔ اسکے مناظر کی عکس بندی پروڈکشن ڈیزائنر ہاشم علی نے کی جبکہ اسکی آڈیو بھی انہوں نے خود ہی سرانجام دی جسے سن کر انسان کھو سا جائے۔   میں نے بھی گیت 'محرم 'کی تعارفی تقریب میں شرکت کے دوران یہی کچھ محسوس کیا جس کا اہتمام اسپاٹیفائی نے اس گیت کے باضابطہ افتتاح سے ایک روز قبل کوک اسٹوڈیو پاکستان کے اشتراک سے کیا ۔

(جاری ہے)

 
اس منفرد سیشن میں گیت کی اعلیٰ معیار کی آڈیو پیش کی گئی اور اسکی ٹیم کی بدولت ہم نے 'محرم' گیت کو توجہ سے سنا ۔ اس گیت کی سریلی لیکن اداس کن دھنوں نے اندر سے ہلا کر رکھ دیا اور جذبات کو پہنچنے والے نقصان کو آشکار کیا گیا ۔ اس حوالے سے گیت میں ڈرون اثرات بھی شامل کئے گئے۔

اس سیشن کو اسپاٹیفائی کے آرٹسٹس اینڈ لیبل پارٹنرشپس لیڈ، خان ایف ایم نے ماڈریٹ کیا جس کے خصوصی مہمانوں میں بشمول کوک اسٹوڈیو کے مشرق وسطیٰ و یوریشیا منیجر ذیشان سکندر، گلوکار اصفر حسین اور گیت کے لئے سیٹ اور ویژیول ڈیزائنر ہاشم علی نے شرکت کی اور کوک اسٹویو کے حالیہ سیزن کے تازہ ترین گیت محرم کی بہترین انداز سے متعارف کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیا۔


اس سیزن کے دوران کوک اسٹوڈیو کے تمام گیتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار پر اظہار خیال کرتے ہوئے ذیشان سکندر نے کہا کہ جب کوک اسٹوڈیو کی ٹیم اس سیزن کا آغاز کررہی تھی تو اس نے آواز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس میں یہ اہم نہیں تھا کہ کون بڑا گلوکار ہے بلکہ یہ زیادہ اہم تھا کہ اسے قدرتی انداز سے سنا جائے۔ اس وقت ہماری ٹیم کو احساس ہوا کہ لوگ کیا سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا ہم آہنگ ہے تاکہ ٹیم بالکل درست طور پر جان سکے کہ قوم کیا سننا چاہتی ہے ۔ اس عمل میں سامنے آیا کہ دو اہم چیزوں پر توجہ کی ضرورت ہے ۔ پہلا، یہ کہ مزاج برقرار رکھے اور توجہ مبذول رکھے۔ کوک اسٹوڈیو کی ٹیم کو سمجھ میں آیا کہ انہیں ایسا کام کرنا ہے جس سے پاکستان کی پہچان کو فروغ ملے ۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ سامعین کے مزاج سے بھی ہم آہنگ ہو۔ کوک اسٹوڈیو قوم کی آواز بن چکا ہے جو آپ کی طبعیت اور مزاج  کے مطابق نغمے اور گیت فراہم کرتا ہے۔ اور یہی وہ عنصر تھا جسے اس سیزن میں واپس لانے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور چیز آواز کی ہیئت بھی تبدیل ہوچکی ہے۔ کوک اسٹوڈیو نے 14 سال قبل سفر کا آغاز کیا اور اس وقت جو ساؤنڈ تھی اسے پھر تبدیل کرنا پڑا۔

اس وقت جو لڑکپن میں ہوگا اب وہ اپنی عمر کی تیسری دہائی میں ہوگا۔ اس لئے ٹیم کو یہ جاننے کی ضرورت پیش آئی کہ نوے کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل کیا سننا چاہتی ہے۔ ان 14 سال کے سفر میں وہ کیا چیز سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور محرم ایک ایسا گیت ہے جو ہر عمر کے افراد کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرالیتا ہے ۔
خان ایف ایم سے پوچھا گیا کہ کوک اسٹوڈیو اور اسپاٹیفائی کے درمیان اشتراک پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے لئے کس طرح مدد گار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا، "اس اشتراک کے ذریعے اور ایک پلیٹ فارم کے طور پر پاکستانی میوزک کو فروغ دے کر ہم دنیا کو یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ایک طویل عرصے سے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے جو باقی دنیا کے معیار سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت پاکستانی موسیقار درست انداز سے کام کررہے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ سے غیرمعمولی انداز سے کام کیا ہے۔

اسپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو کے درمیان اس اشتراک سے دنیا میں پاکستان کا ٹیلنٹ فخریہ انداز سے سامنے آئے گا ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس وقت بھی پوری دنیا میں پاکستانی میوزک کو سنا جا رہا ہے۔"
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں وژیول منتقلی کے بنیادی جزو کو کیسے محسوس کرتے ہیں ۔ ہاشم علی نے کہا، "اس سیزن میں آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر ایک بڑا اہم کام ہوا ہے اور مجھے یہ پسند بھی آیا ہے جس کی بدولت اس سیزن کے دوران کام کرکے میں مزید آرٹ ڈائریکٹرز کے لئے مواقع کھول سکوں گا۔

ایمانداری کی بات ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں نے 13 گیتوں میں سے 6 گیتوں پر کام کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان تمام چھ گیتوں میں عناصر الگ الگ ہوں اور وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر نہ آئیں لیکن ان کے مناظر کا بیانیہ گیت کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیئے۔ اس تمام عمل کے لئے آپ کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ 
کوک اسٹوڈیو جیسے تخلیقی منصوبوں سے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا مزید ٹیلنٹ سامنے آنے کے مواقع کھولتا ہے ۔

  مجھے خوشی ہے کہ اسپاٹیفائی جیسا پلیٹ فارم بھی پاکستان آگیا ہے جس نے گلوکاروں کو پوری دنیا کے سامنے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے ذریعے میں ذاتی طور پر نئے آرٹسٹس اور انکے کاموں سے روشناس ہوا ہوں۔ اس لئے جب آپ کوک اسٹوڈیو کو ملاحظہ کریں گے تو آپ ویژیولز کے ذریعے ہر گیت کے ڈسکرپشن میں تبدیلی ملاحظہ کریں گے۔ میرا خیال ہے کہ مزید لوگوں کو اس سے وابستہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس کی بنیاد ڈالنے والے اور آرٹسٹس کا حلقہ تیار کرنے والے طور پر یہ بات میرے لئے زیادہ اہم ہے ۔" سیزن 14 کے گیت محرم میں پروڈکشن ڈیزائنر ہاشم علی نے چاند اور چکور کے گہرے رشتے کو وژیول مناظر سے آشکار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2022 - 13:01:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :