شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے

دولت کا تخمینہ تقریباً 87کروڑ 65لاکھ ڈالرہے،رپورٹ

ہفتہ 3 مئی 2025 12:30

شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے
مبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)بھارتی سینما کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان سال 2025کے دنیا کے 10امیر ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 2025کے 10سب سے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 87کروڑ 65لاکھ ڈالر ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جیسے بریڈ پٹ، جارج کلونی، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو یہاں تک کے جیکی چن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔اس فہرست میں آرنلڈ شوارزنیگر 1.49ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد ڈوین دی راک جانسن 1.19ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹام کروز 891ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جن کے بعد جارج کلونی 742.8ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، دیگر لیجنڈز جیسے رابرٹ ڈی نیرو، جیک نکلسن اور جیکی چن بھی 2025کے 10امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شاہ رخ خان کی دولت میں حیران کن طور پر 46فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال2025میں شاہ رخ خان کی کل دولت 80کروڑ 76لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ سال 2020میں ان کی دولت 60کروڑ ڈالر تھی۔
وقت اشاعت : 03/05/2025 - 12:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :