پاری گرل دنانیر مبین جلد فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی

پیر 5 مئی 2025 21:48

پاری گرل دنانیر مبین جلد فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ دنانیر مبین اب ٹی وی ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں انٹری دینے جا رہی ہیں۔ پاری ہو رہی ہے کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی پاری گرل دنانیر کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔مداحوں نے ان کی معصوم شخصیت اور اداکاری کی مہارت کو خوب سراہا، اب دنانیر کے چاہنے والوں کیلیے خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کے مطابق دنانیر مبین اپنی پہلی فلم بہناز میں کام کر رہی ہیں جو کھیلوں پر مبنی ہوگی، فلم کی ہدایتکاری ابو علیحہ کر رہے ہیں جو اس سے قبل ککڑی، سپر پنجابی اور ٹکسالی گیٹ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی جلوہ گر ہوں گی، جو ایک فٹبال کوچ کے کردار میں نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا صارفین دنانیر کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کیلیے پرجوش ہیں، فلم بہناز کی ریلیز اور اس کی کہانی، دونوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

وہیں کئی صارفین نے تنقید بھی کی ہے کہ فلم انڈسٹری میں مسلسل ٹی وی کے چہروں کو ہی کاسٹ کیا جا رہا ہے، جس سے نئے چہروں کو مواقع نہیں ملتے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہی جیسے اداکاروں کو بار بار دیکھ کر بوریت ہونے لگی ہے، کچھ نیا ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 05/05/2025 - 21:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :