بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اداکاراحسن خان

بدھ 7 مئی 2025 23:44

بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے  شانہ بشانہ کھڑی ہے،اداکاراحسن خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،ہم چاہتے ہیں خطے میں امن قائم ہو مگر بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم ، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائیں گے ، بھاتی حملوں میں معصوم مرد، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک جرم اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے، حکومت اور عوام ایسی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

وقت اشاعت : 07/05/2025 - 23:44:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :