کورین گلوکار کم داود پاکستان کی سلامتی کیلئے دعاگو

بدھ 7 مئی 2025 22:23

کورین گلوکار کم داود پاکستان کی سلامتی کیلئے دعاگو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) جنوبی کوریا کے اسلام قبول کرنے والے معروف گلوکار و یوٹیوبر کم داد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔کم دائود نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر دورہ پاکستان کے دوران ملک کے خوبصورت مقامات پر گزرے خوشگوار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ان لوگوں کو میری طرف سے منہ توڑ جواب ہے جو مجھے پاکستان جانے سے یہ کہہ کر روکتے تھے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں۔کورین گلوکار نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج نے بزدلانہ حملے کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے ان بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی فوج کے ان بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اب تک بھارت کے 5 طیارے، ڈرون، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا۔پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
وقت اشاعت : 07/05/2025 - 22:23:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :