انہیں بالی ووڈ میں خود کوئی نہیں پوچھتا، پاکستانی فنکاروں کا سریش اوبرائے کو منہ توڑجواب

جمعرات 22 مئی 2025 20:29

انہیں بالی ووڈ میں خود کوئی نہیں پوچھتا، پاکستانی فنکاروں کا سریش اوبرائے کو منہ توڑجواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔حال ہی میں بھارتی اداکار سریش اوبرائے نے ایک انٹرویو میں پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے۔

اداکار سریش نے مزید کہاکہ کھیل اور فنون کو سیاست سے الگ کہنا بے معنی ہے، کیونکہ پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھارت مخالف بیانات دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سریش کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان پر عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔ اداکارہ اور ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے بھارتی فنکار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں کوئی جگہ نہیں، اور یہ پاکستانی اداکاروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

ژالے سرحدی نے کہانفرت اب تک ختم نہیں ہوئی سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت جانے کی کوئی خواہش نہیں۔اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے کہا کہ ان دونوں باپ بیٹوں سے ایک کنسرٹ میں ملاقات نہ کرنا ان کا صحیح فیصلہ تھا۔
وقت اشاعت : 22/05/2025 - 20:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :