دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسرحسین
جمعرات 5 جون 2025 21:33

(جاری ہے)
اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ لیکن جہاں تک ان کا تجربہ ہے تو مرد کی دوسری شادی یا اس کے کسی خاتون سے غیر ازدواجی تعلقات میں لڑکیاں ہی غلط ہوتی ہیں۔
یاسر حسین نے دلیل دی کہ لڑکیوں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ جس سے وہ شادی کرنے جا رہی ہیں، وہ شادی شدہ ہے، اسی طرح وہ شادی شدہ مرد سے تعلقات بھی استوار کرتی ہیں۔جب انہیں کہا گیا کہ بہت سارے مرد اپنی پہلی شادی چھپاتے ہیں تو اس پر یاسر حسین نے کہا کہ ایسے مردوں کی تعداد بہت کم ہے، ایسے مردوں کی تعداد ایک فیصد ہوگی لیکن زیادہ تر غلطیاں لڑکیوں کی ہوتی ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایسی بہت ساری لڑکیوں کو جانتے ہیں، جنہوں نے شادی شدہ مردوں سے دوسری شادی کی اور بعد میں شوہر سے مطالبہ کیا کہ پہلی بیوی کو طلاق دیں۔یاسر حسین نے کہا کہ لڑکیوں کو ایسے مرد پسند آتے ہیں اور اچھے لگتے ہیں جس کے پاس پیسا ہوتا ہے، جو اپنا گھر چلا رہا ہوتا ہے۔ان کے مطابق اگر کوئی مرد شادی شدہ ہوگا، گھر چلا رہا ہوگا، اس کے بچے اچھے اسکول میں پڑھتے ہوں گے، اس کے پاس گاڑی ہوگی، ایسا ہی مرد لڑکیوں کو پسند آتا ہے، کیوں کہ ایسے مرد کے پاس ہر چیز ہے۔یاسر حسین کی جانب سے مرد کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنے میں لڑکیوں کو قصور وار ٹھہرانے پر بعض افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Christian Bale

Blake Lively

Wajid Khan

Lyndsy Fonseca

Aamina Sheikh

Olivia DeJonge

Asrar

Avani Modi

Qazi Wajid

Daniel Day-Lewis

Harshdeep Kaur

Mathira
Showbiz News In Urdu
-
رائل چیلنجرز کی جیت کے جشن میں بھگڈر سے 11 افراد کی ہلاکت، فرنچائز کے کئی ملازمین گرفتار
-
نئی پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی
-
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف عورت مارچ اسلام آباد کا مظاہرہ
-
پاکستان کا دورہ شاندار تھا، 20 افراد تصویر لینے کے لیے کمرے میں آگئے، ترک ادا کار انجین التان
-
انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
-
عیدالاضحی پر سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
-
ریجنل ڈرامہ فیسٹیول کا بارھواں دن، معروف فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی