صرف میں اور ہمایوں سعید ہی فلمیں بنانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں، فہد مصطفی

بدھ 11 جون 2025 21:02

صرف میں اور ہمایوں سعید ہی فلمیں بنانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں، فہد مصطفی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں صرف میں اور ہمایوں سعید ہی فلمیں بنانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔فہد مصطفی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دو فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس سال 2 فلموں پر کام کر رہا ہوں، مجھے جب تک کام مکمل ہو نہیں جاتا اس کے بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن بہت جلد لوگ 2فلمیں دیکھ سکیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ ایک فلم 2026 میں ریلیز ہوگی اور دوسری 2027 میں ریلیز ہوگی ،میں ان دونوں فلموں کا پروڈیوسر بھی ہوں۔انہوں نے ڈرامے بنانے کے بعد فلمیں بنانے کے فیصلے کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کرکے میں سڑک پر بھی آ سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

فہد مصطفی نے دونوں فلموں میں خود کو کاسٹ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جسے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا ہے وہ خود فلم بنالے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اپنے لئے فلم نہیں بنائی اب پہلی بار بنانے جا رہا ہوں تو سب لوگ میرے پیچھے کیوں پڑ جاگئے ہیں ،یہ دو فلمیں بھی میں اس لیے بنا رہا ہوں کیونکہ کوئی اور فلمیں بنا ہی نہیں رہا، اس وقت کوئی اور ایسا اداکار بھی نہیں ہے جو بڑی اسکرین پر کام کر سکے۔اداکار نے کہا کہ فلم بنانا رسکی کام ہے ،زندگی میں رسک لینا پڑتا ہے اور فلمیں بنانے کا رسک صرف میں اور ہمایوں ہی لے سکتے ہیں۔فہد مصطفی نے کہا کہ اگر ہماری فلم فلاپ بھی ہوگی تو بھی نقصان ہمیں ہی ہوگا کسی اور کو نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/06/2025 - 21:02:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :