سلور سکرین کی کشش نے چھوٹی سکرین کے اداکاروں کو اپنی جانب متوجہ کروالیا

جمعرات 18 جون 2015 14:22

سلور سکرین کی کشش نے چھوٹی سکرین کے اداکاروں کو اپنی جانب متوجہ کروالیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) سلور سکرین کی کشش نے چھوٹی سکرین کے اداکاروں کو اپنی جانب متوجہ کروالیا ، عید الفطر اور عید الالضحیٰ پر ریلیز ہونیوالی فلموں میں ٹی وی سے تعلق رکھنے والے اداکار بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ٹی وی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر آنے والے فنکاروں میں ایمان علی ، مہوش حیات ، ماہرہ خان ، متیرا ، عمائمہ ملک ، ماہ نور بلوچ ، ثروت گیلانی ، عروہ حسین ، ماروا حسین ، مونا لیزا ، زارا ملک ، عائشہ عمر ، ہمایوں سعید ، حمزہ عباسی ، فہد مصطفی ، عمران عباس ، عدنان صدیقی ، شہزاد شیخ ، احسن خان ، شمعون عباسی ، اسلم شیخ ، فواد خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور ان میں قابل ذکر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ٹی وی ڈراموں کے بعد ایک فلم ” جوانی پھر نہیں آئے گی “ میں جلوہ گر ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 14:22:15

Rlated Stars :