لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں ”بی کلاس “دینے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 19 جون 2015 16:29

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں ”بی کلاس “دینے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں ”بی کلاس “دینے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ کسٹم حکام کو 26جون کے لئے جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سپر ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت اور جیل میں ”بی کلاس“کے حصول کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ایان علی کو دیا گیا موجودہ کمرہ ماڈل کی ضروریات پوری نہیں کرتا۔ایان علی کو ”بی کلاس“دی جائے کیونکہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے جیل حکام سے ایان علی کو”بی کلاس“دینے کے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ۔ جب ایان علی کو گرفتار کیا گیا وہ ائیرپورٹ کے اس حصے میں تھی جہاں اسے مسافر تصور نہیں کیا جا سکتا ، ایان علی نے بورڈنگ کارڈ بھی حاصل نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں تو انہیں اسمگلر کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس کی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی جبکہ معاملہ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، البتہ ایان علی بے قصور ہے لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ دالت نے سپر ماڈل کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ کرمنل کوڈ پروسیجر کے سیکشن 497کے تحت درخواست دائر کریں۔جبکہ کسٹم حکام کو 26جون کے لیے جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی گئی۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 16:29:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :