- Home
- شوبز
- اداکارہ حمیرا اصغر کی گھر سے لاش برآمد ہونے کے معاملے بارے پولیس تاحال کسی حتمی نتیجے پرنہ ..
اداکارہ حمیرا اصغر کی گھر سے لاش برآمد ہونے کے معاملے بارے پولیس تاحال کسی حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکی
بدھ 16 جولائی 2025 21:04

(جاری ہے)
تاہم رپورٹ کے مطابق تاحال کسی قسم کی واضح پیش رفت یا کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرحومہ کے اہل خانہ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ڈی این اے اور دیگر سائنسی نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرکے ورثائ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حمیرا اصغر کی موت طبعی نہیں بلکہ مشکوک حالات میں ہوئی ہے، جس سے قتل کا شبہ ہوتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا، جبکہ پولیس نے بھی واقعے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حمیرا اصغر ایک بااثر میڈیا شخصیت تھیں، ان کے خاندان کا ان سے لاتعلقی اختیار کرنا بھی حیرت انگیز امر ہے، جس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ اداکارہ کے خاندان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے اور مقدمہ درج کر کے قانونی طور پر ممکنہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس جاری کیا تھا، جب کہ اس کیس میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مزید تفصیلات طلب کر لی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Ashley Judd

Adam DeVine

Elisha Cuthbert

Clare Grant

AnnaSophia Robb

Hailee Steinfeld

Sajal Ali

Michiel Huisman

Jessica Alba

Sara Khan

Lydia Hearst

Fred Savage
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی گھر سے لاش برآمد ہونے کے معاملے بارے پولیس تاحال کسی حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکی
-
کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغرکے والد کا بیٹی کے قتل کا شبہ
-
تنقید برداشت کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ متاثر کرتی ہے ،عیناآصف
-
حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ، اہم انکشاف
-
عدالت نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی
-
اداکارہ حمیرا اصغر موت سے قبل کس کام میں مصروف تھیں؟
-
حمیرا اصغرکی پراسرارموت: پولیس کا تاحال ناکامی کا اعتراف، رپورٹ عدالت
-
الحمراء میں مشہور ومعروف ناول نگار عبد اللہ حسین کے فن وشخصیت پر گفتگو کے سیشن کاا نعقاد