آغا علی کی خوشی سے طلاق لینے کے بیان پر وضاحت

جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تب ہی طلاق ہوتی ہے،انٹرویو

ہفتہ 2 اگست 2025 11:33

آغا علی کی خوشی سے طلاق لینے کے بیان پر وضاحت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے ہیپیلی ڈیوورس سے متعلق ماضی کے بیان پر وضاحت دے دی۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں اداکار نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ہیپیلی ڈیوورس کے الفاظ میں نے استعمال نہیں کیے تھے ،میزبان کے اپنے الفاظ تھے، اس وقت مجھے بھی عجیب لگا تھا لیکن اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اس وقت دیکھنے والوں کو طلاق کی تصدیق کرنا مشکل ہوجاتا کیونکہ اس وقت طلاق کو ہوئے تقریباً ایک سال ہوگیا تھا۔

آغا علی نے کہا کہ میں طلاق کو خوشی سے منسلک نہیں کر رہا لیکن یہی سچ ہے، جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تب ہی طلاق ہوتی ہے تاکہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں خوش رہ سکیں، آپ نے کبھی نہیں دیکھا یا سنا ہوگا کہ کسی نے اس لیے طلاق لی کہ وہ اپنی زندگی میں خوش تھا۔
وقت اشاعت : 02/08/2025 - 11:33:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :