ایونٹ آرگنائزر علی خان نے ثقافتی تقریبات کا آغاز کردیا

جشن آزادی کی مناسبت سے جہاں تقریب کا انعقاد کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اگست 2025 17:32

ایونٹ آرگنائزر علی خان نے ثقافتی تقریبات کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ایونٹ آرگنائزر علی خان نے ثقافتی تقریبات کا آغاز کردیا جشن آزادی کی مناسبت سے جہاں تقریب کا انعقاد کیا وہی مختلف میوزیکل شوز اور فیشن منعقد کرنے کےلئے ہالز کی بکنگ کروالی علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں سجاوٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا تقریبات میں پنجاب کی روایتی موسیقی، رقص، دستکاری، فوڈ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے تاکہ شہری ایک مکمل ثقافتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں ان کا کہنا تھا کہ ثقافت کے تمام پہلوو ¿ں کو عملی طور پر پیش کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگاہم سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین کو دعوت نامے بھی ارسال کرینگے تاکہ ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سستی معیاری تفریح حاصل کرسکیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 17:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :