خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی

آج کی محبت مادی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے،اداکار

جمعہ 15 اگست 2025 13:01

خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا آج کل محبت کا تعلق مادیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے، اس میں کوئی برائی نہیں۔

(جاری ہے)

اگر میرے پاس پیسے نہ ہوں تو کوئی بھی مجھے مسترد کرسکتا ہے، اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔ہمایوں نے اپنی بہن کی حوالہ دیتے ہوئے مثال کے طو پر کہا کہ اگر ماریہ مجھ سے کسی ایسے لڑکے کے بارے میں مشورہ کرے جو کما نہیں رہا، تو میں اسے عملی مشورہ دوں گا کہ شادی سے پہلے اچھی طرح سوچے۔ اسی طرح اگر کوئی لڑکی مجھے صرف پیسوں کی وجہ سے مسترد کرے تو مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ یہ اس کی سوچ ہے۔ یہ بالکل منصفانہ بات ہے، کیونکہ اگر میں اپنی بہن یا کزن کیلیے رشتہ دیکھ رہا ہوتا تو میں بھی یہ دیکھتا کہ لڑکا کما رہا ہے یا نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ رشتے کے فیصلے میں مالی حیثیت کو نظرانداز کرنا عملی زندگی میں اکثر ممکن نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 13:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :