استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کل (ہفتہ کو)منائی جائے گی

جمعہ 15 اگست 2025 13:34

استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کل (ہفتہ کو)منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) نامور لیجنڈاستاد نصرت فتح علی خان کی برسی آج16اگست بروزہفتہ کومنائی جا ئے گی۔اس موقع پر فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان میوزک اکیڈمی کے زیر اہتما م ان کے مزارجھنگ روڈپر صبح 10بجے ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں استاد رحیم داد اپنے ساتھیوں سمیت ان کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کا انتقال 16اگست 1997کو لندن میں ہوا اور ان کا جسد خاکی فیصل ا ٓباد میں ان کے آبائی قبرستان جھنگ روڈمیں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کے فن کو پاکستا ن کے علاوہ پوری دنیا میں سراہتے ہوئے کئی اعزازات دیئے گئے۔مرحوم نے پاکستان کے ثقافتی سفیر کی حیثیت سے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گانا ایسا ہونا چاہیے جو لوگوں کو برسوں یاد رہے یہی وجہ ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے گیتوں، غزلوں اور قوالیوں کو عوام میں اتنا مقبول کیا کہ لوگ آج بھی ان کی گائیکی کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 13:34:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :