گلوکار و رائٹر عظیم ڈار کی چودہ اگست کے موقع پر جشن آزادی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اگست 2025 14:49

گلوکار و رائٹر عظیم ڈار کی چودہ اگست کے موقع پر جشن آزادی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) گلوکار و رائٹر عظیم ڈار کی چودہ اگست کے موقع پر جشن آزادی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل اس موقع پر گلوکار ہ سحر گل اور جل بینڈ نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گلوکار عظیم ڈار کو خصوصی طور پر دبئی سے بلایا گیا تھا جو ان دنوں پاکستان میں ہونے والے مختلف میوزیکل شو میں حصہ لے رہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عظیم ڈار کا کہنا تھا کہ فورٹریس اسٹیڈیم ہونے والے جشن آزادی پاکستان شو میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی کےلئے جہاں پاک آرمی سمیت ہر کوئی اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے وہی پاکستان کے فنکار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں میں گزشتہ ہفتے یورپ امریکہ اور برطانیہ میں ہونے والی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے آیا ہوں اب ان دنوں چودہ اگست کی مناسبت سے پاکستان میں منعقدہ شوز میں حصہ لے رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ "آئی ایم پاکستان" ریلیز کیا، جو وطن سے محبت اور قومی جذبے کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

یہ نغمہ پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ ہے، جو یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے یہ نیا نغمہ بھی ان کی وطن سے محبت کی ایک اور مثال ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 14:49:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :