ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے

ہمارے ملک میں چیزوں سے متعلق بہت ابہام اور غلط فہمیاں ہیں، اسے کورونا سے مشابہت دی جاتی ہے،تقریب سے خطاب

پیر 15 ستمبر 2025 13:36

ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں چیزوں سے متعلق بہت ابہام اور غلط فہمیاں ہیں، اسے کورونا سے مشابہت دی جاتی ہے، ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین پر بہت عرصے سے کام ہو رہا ہے، ویکسین ساری ضروری ہیں لیکن ایچ پی وی کی ویکسین بہت ضروری ہے۔شہزاد رائے نے کہا کہ وزیر صحت اور منسٹری کا ایچ پی وی ویکسین میں بہت کردار ہے، اس ملک میں ٹیچنگ لائسنس لانے میں سردار شاہ کا بہت کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد سے بچانے کے لیے بھی بہت کام ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2025 - 13:36:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :