امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی

50سالہ اداکارہ کی گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر سے چوری ہوئی

پیر 15 ستمبر 2025 11:22

امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)جنوبی افریقی نژاد ہالی ووڈ امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ اداکارہ کی گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر سے چوری ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا تھا۔ گاڑی کی ریموٹ کنٹرول چابی گاڑی کے اندر ہی موجود تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گاڑی ڈھونڈ کر تحویل میں لے لی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2025 - 11:22:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :