بھائی کے انتقال کی خبر سیٹ پر ملنے کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی ، اداکارمحمد احمد کا انکشاف

بدھ 17 ستمبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اداکار اور مصنف محمد احمد نے بتایا کہ انہیں فلم ’’ کیک‘‘کی عکسبندی کے دوران بھائی کے انتقال کی خبر ملی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی ۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کیسے انہیں سیٹ پر ہی اپنے بڑے بھائی کے انتقال کی اطلاع ملی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ فلم کیک کے ایک مزاحیہ سین کی شوٹنگ کر رہے تھے، جس میں آمنہ شیخ اور صنم سعید میرے ساتھ تھیں۔ اس دوران موبائل پر ایک پیغام آیا کہ میرے بھائی انتقال کر گئے ہیں اور میں سکتے میں آ گیا۔انہوں نےبتایا کہ ہدایت کار عاصم عباسی نے فوری طور پر ان کی کیفیت کو بھانپ لیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ وقت لینا چاہتے ہیں یا شوٹنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں باہر گیا، خوب رویا، پھر واپس آیا اور شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ میں جنازے میں شریک نہ ہو سکا، تیسرے دن اسلام آباد گیا ۔
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 11:00:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :