استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نامور کلاسیکل و غزل سنگر اور پٹیالہ گھرانے کے لیجنڈ استاد امانت علی خان کی برسی بدھ 17 ستمبرکومنائی گئی۔ شام چوراسی ہوشیار پور پنجاب کے پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے مذکورہ لیجنڈ نے 1922میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں اختر حسین خان کے ہاں جنم لیاجن کے والد علی بخش جرنیل پٹیالہ گھرانے کے سربراہ تھے۔

(جاری ہے)

استاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزازحاصل کرنے والے استاد امانت علی خان نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کر کے ملی نغموں، غزلوں اور کلاسیکل گیتو ں میں شہرت کی بلندیوں اور مقبولیت کی اعلی منزلوں کو چھوا۔انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت، دلفریب اور روح کو لبھانے والے نغمے و غزلیں گائیں۔ استاد امانت علی خان 17ستمبر 1974کو 52برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 12:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :