سلمان خان فلم ‘‘بجرنگی بھائی جان’’ کو سب سے پہلے شاہ رخ خان کو دکھائیں گے

اتوار 5 جولائی 2015 13:14

سلمان خان فلم ‘‘بجرنگی بھائی جان’’ کو سب سے پہلے شاہ رخ خان کو دکھائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کا اراہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دونوں حریف خانز شاہ رخ اور سلمان خان کی ناراضی اب دوستی میں بدل چکی ہے جب کہ اب دونوں اداکارسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرسمیت مختلف تقریبات میں بھی ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے کا پوسٹر بھی سب سے پہلے کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جس پر دبنگ خان نے انتہائی مسرت کا اظہار کیاتھا۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 13:14:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :