خوشبو کی بیمار ی سے ارباز خان کی شوبز سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں

اتوار 5 جولائی 2015 13:47

خوشبو کی بیمار ی سے ارباز خان کی شوبز سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں

لاہور ۔5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) اداکارہ خوشبو کے بیمار ہونے سے نہ صرف خوشبو بلکہ ان کے شوہر اداکار ارباز خان کی شوبز سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ارباز خان کی بطور ہدایت کار 3 نئی پشتو فلمیں عیدالفطر پر نمائش کے لئے منتظر ہیں۔ان فلموں کی وجہ سے ارباز خا ن بے حد مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی بیگم خوشبوکے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے، جوان بھائی اور بھتیجی کی وفات نے حالات مزید پریشان کن کردیئے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 13:47:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :