سلمان خان نے جعلی واٹس ایپ پوسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی

جمعرات 9 جولائی 2015 14:15

سلمان خان نے جعلی واٹس ایپ پوسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے نام سے کی گئی ایک جعلی واٹس ایپ پوسٹ پر ممبئی پولیس کو رپورٹ درج کرا دی ہے۔ سلمان خان کے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی فلم بجرنگی بھائی جان بھارتی مسلمانوں کی سپورٹ کے بغیر بھی ہٹ ہو سکتی ہے۔ سلمان خان نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی بات کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جان بوجھ کر شرارت کی گئی ہے اور وہ ممبئی پولیس سٹیشن میں اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرا چکے ہیں۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان 17 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ عید کے موقع پر ریلیز کی جانے والی اس فلم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں جو اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر بھی بنا چکے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے مقابل کرینہ کپور نے اہم کردار نبھایا ہے۔ فلم میں نواز الدین صدیقی بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم میں ایک بھارتی نوجوان کی پاکستانی لڑکی سے محبت کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 14:15:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :