شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ ختم

جمعرات 9 جولائی 2015 14:27

شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ ختم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دونوں کے کیریئر کے آغاز سے ہی سرد جنگ چل رہی ہے تاہم اب یہ سرد جنگ دوستی میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے، شاہ رخ اور اجے دیوگن کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں بلغاریہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ کا آغاز 1994 میں فلم کرن ارجن سے ہوا تھا، پہلے اس فلم میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو اہم کردار ملے تھے لیکن جب اجے کی جگہ سلمان خان کو کردار دیا گیا تو اجے دیوگن کا یہ ماننا تھا کہ ایسا شاہ رخ خان کی وجہ سے ہوا۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان کبھی دوستی یا ملاقات کی خبریں سامنے نہ آئیں۔ شاہ رخ خان کی بالی ووڈ میں سب سے گہری دوستی کاجول سے ہے لیکن کاجول کی اجے دیوگن سے شادی بھی دونوں کے درمیان دوریاں کم نہ کر پائی۔ دو سال قبل شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ فلم کی ریلیز کے معاملے پر بھی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے پائے گئے لیکن لگتا ایسا ہے کہ وقت بدل گیا ہے اور دونوں نے اپنے اختلافات بھلانے کا فیصلہ کیا ہے

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 14:27:51

Rlated Stars :