شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ ختم
جمعرات 9 جولائی 2015 14:27
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دونوں کے کیریئر کے آغاز سے ہی سرد جنگ چل رہی ہے تاہم اب یہ سرد جنگ دوستی میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے، شاہ رخ اور اجے دیوگن کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں بلغاریہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ کا آغاز 1994 میں فلم کرن ارجن سے ہوا تھا، پہلے اس فلم میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو اہم کردار ملے تھے لیکن جب اجے کی جگہ سلمان خان کو کردار دیا گیا تو اجے دیوگن کا یہ ماننا تھا کہ ایسا شاہ رخ خان کی وجہ سے ہوا۔
اس کے بعد دونوں کے درمیان کبھی دوستی یا ملاقات کی خبریں سامنے نہ آئیں۔ شاہ رخ خان کی بالی ووڈ میں سب سے گہری دوستی کاجول سے ہے لیکن کاجول کی اجے دیوگن سے شادی بھی دونوں کے درمیان دوریاں کم نہ کر پائی۔ دو سال قبل شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ فلم کی ریلیز کے معاملے پر بھی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے پائے گئے لیکن لگتا ایسا ہے کہ وقت بدل گیا ہے اور دونوں نے اپنے اختلافات بھلانے کا فیصلہ کیا ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.