پاکستان میں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی نمائش خطرے میں پڑ گئی

بدھ 15 جولائی 2015 16:33

پاکستان میں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی نمائش خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان کی معروف ریکارڈنگ کمپنی ای ایم آئی کے وکیل ماجد بشیر کی طرف سے بھارتی فلم سٹار سلمان خان کو ان کی 17 ۔ جولائی کو ریلیز ہونے والی نئی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں مشہور پاکستانی قوالی ”بھر دو جھولی “ کو بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں پاکستان فلم سنسر بورڈ نے پاکستان میں ایورریڈی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او ستیش آنند کو تحریری طورر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ای ایم آئی سے اپنے معاملات طے کریں تاکہ فلم کی نمائش کا اجازت نامہ جاری کیا جاسکے۔

اس سے قبل ماجد بشیر کی طرف سے قانونی نوٹس میں خبردار کیا گیا تھا کہ فلم کی نمائش سے قبل فلم میں شامل کی گئی قوالی کو فوری طور پر ہدف کیا جائے بصورت دیگر فلم کی نمائش کے خلاف عدالت سے حکم امتناہی حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قوالی کوپاکستان میں پونم الہ آبادی نے لکھا اور 1975 میں صابری برادران حاجی غلام فرید صابری مرحوم اور حاجی مقبول صابری نے ریکارڈ کرایا جس کا معاہد ہ ای ایم آئی کمپنی سے کیا گیا اور اس پروڈکشن کو پاکستان میں کاپی رائٹ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ نمبر16556 کے تحت رجسٹر کرایا گیا۔

ماجد بشیر نے کہاکہ ای ایم آئی ریکارڈنگ کمپنی سے باضابطہ معاہدے یا تحریری اجازت کے بغیر اس قوامی کو فلم میں شامل نہیں کیا جاسکتا او رنہ ہی ری پروڈیوس کیا جا سکتا ہے۔ ماجد بشیر کے مطابق ای ایم آئی پاکستان کا یہ کہنا ہے کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں بھردو جھولی میری کو بغیر اجازت شامل کیا گیا ہے اور اسے عدنان سمیع خان نے گایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس غیر قانونی اقدام پروہ اپنے موکل کی طرف سے قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں اور اس کے لئے پروڈکشن ہاوس کے مالک کبیر خان، سلمان خان، عدنان سمیع خان، ٹی سیریز بھارت اور پاکستان میں میڈیا کنسرنز ٹی سیریز کے نمائندے کو قانونی نوٹس بھیجوا دیئے گئے ہیں اور یہ کہا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی وصولی کے تین دن کے اندر کاپی رائٹس اونر سے تحریری اجازت نامہ حاصل کیا جائے بصورت دیگر قوالی کو فلم میں شامل نہ کیا جائے اور اگر قانونی نوٹس کے باوجود قوالی کو فلم میں شامل کیا گیا تو اس کی نمائش پرفلم پروڈیوسر ، سلمان خان ، عدنان سمیع خان اور جن سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کی جائے گی ان کے خلاف سول اور کریمنل مقدمات اور ہرجانے کے دعوے بھی دائر کئے جائیں گے ۔

ماجد بشیر کے مطابق اس سلسلے میں کاروائی کے لئے قانونی نوٹس سے چیئرمین فلم سینسر بورڈ پاکستان اور چیئرمین انٹیلکچوئل پراپرٹی پاکستان کو بھی آگاہ کیا گیا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے مرکزی فلم سینسر بورڈ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 16:33:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :