شاہ رخ خان نے نئی فلم ”دل والے“ کی تصویر جاری کر دی

ش

جمعرات 30 جولائی 2015 17:59

شاہ رخ خان نے نئی فلم ”دل والے“ کی تصویر جاری کر دی

ممبئی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے نئی فلم ”دل والے“ کی تصویر جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول روہیت شیٹھی کی فلم ”دل والے“ میں رومانوی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز کا ناظرین کو شدت سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے فلم کی ایک تصویر ٹویٹر پر جاری کی ہے جس میں وہ ہیٹ پہنے کاجول کے ہمراہ کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں جس میں کاجول نے ململ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم 18دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ورون دھون اور کریتی سینن بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 17:59:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :